وفاقی وزیرداخلہ کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حوالدار مدثر اور لانس نائیک حسیب نے قوم کے امن کی خاطر شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

انہوں نے کہاکہ شہدا قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پر عزم ہے ،ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دے سکتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More