پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمع منافع کامیابی سے ادائیگی یقینی بنائی، سٹیٹ بینک

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمع منافع کامیابی سے ادائیگی یقینی بنائی ہے۔

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ایس بی پی نے پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ پر ایک ارب ڈالر بمع منافع کی ادائیگی 12 مارچ کو کامیابی سے یقینی بنائی۔ بانڈز ہولڈر میں رقم کی تقسیم کےلئے یہ ادائیگی ایجنٹ بینک کو کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More