وفاقی وزیرداخلہ کا نوشکی میں اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی مذمت

اے پی پی  |  Apr 13, 2024

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں اغوا کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More