بہاولنگر واقعہ کے حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ تحقیقات ہوں گی، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Apr 12, 2024

راولپنڈی۔12اپریل (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بہاولنگر میں ہونے والے واقعہ پر بیان میں کہا ہے کہ حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ تحقیقات ہوں گی۔

بہاولنگر میں ہونے والے واقعہ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا جسے فوج اور پولیس حکام نے مربوط کاوشوں سے فوری حل کر لیا ، لیکن اس کے باوجود بعض شرپسند عناصر نے ریاستی اور سرکاری محکموں میں تقسیم پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پروپیگنڈا کو ہوا دینا شروع کر دی، حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ اور شفاف تحقیقات ہوں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ حقائق جاننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تعین کیلئے منصفانہ تحقیقات ہوں گی ۔حقائق کا پتہ لگانے کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More