وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات، ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 12, 2024

لاہور ۔12اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی اورملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکہ کے بارے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے ، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More