اے پی پی | Apr 12, 2024
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):چاند رات ،عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز تمام شیڈو لڈ بنکوں نے اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے
سٹیٹ بنک کے احکامات کی روشنی میں تمام شیڈولڈ بنکوں کو عید تعطیلات میں اے ٹی ایمز سروس بلاتعطل جاری رکھنے اور ان میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی تھیں،اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر ملک بھر کے تمام شیڈولڈ بنکوں نے یقین دھانی کرائی کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تما م اے ٹی ایمز میں کیش ہمہ وقت دستیاب ہو گی اور بنک اے ٹی ایمز کی بلاتعطل سروسز فراہم کریں گے ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More