عید کے دنوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،عظمی بخاری

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج،پولیس دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار،سینٹری ورکرز اور میڈیا کے نمائندے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہی ہے لیکن پاک فوج کے جوان،پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے میونسپل کارپوریشن اور سینٹری کا عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔میڈیا کے نمائندے بھی عید اپنوں کے ساتھ منانے کی بجائے عوام تک مستند اور حقائق پر مبنی معلومات پہنچا رہے ہیں۔ پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی بدولت ارض پاک امن کا گہوارہ بن رہا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کی ملک میں قیام امن کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ ماں، بہن اور بیٹی بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جن کے بیٹے بھائی اور شوہر سرحدوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More