چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

جمعرات کو پی پی پی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More