وفاقی وزیرداخلہ کا حب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحب کے قریب شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More