گینگسٹر گروپوں میں خونی تصادم،2 نوجوان فائرنگ سے جاں بحق،پولیس کارروائی شروع

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

مظفرگڑھ۔ 11 اپریل (اے پی پی):کوٹ ادو میں گرلز کالج روڈ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مخدوم اور بریار گروپ آمنے سامنے آنے پر جھگڑا ہوا جو مسلح خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں بریار گروپ کے 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے

،ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس تھانہ سٹی نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ہے اور ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More