وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لسبیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لسبیلہ کے قریب زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعاکی۔

وزیراعظم نےحادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More