وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ،عید کی مبارکباددی

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباددی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےمولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکبادیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاکی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More