اٹک، عید کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات، ڈی پی کا پولیس کو خراج تحسین

اے پی پی  |  Apr 11, 2024

اٹک۔ 11 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے۔ انہوں نے خود نماز عیدالفطر پولیس لائنز اٹک میں ادا کی اور پولیس افسران اور شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

ڈی پی او نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ ضلع بھر میں نماز عیدین اور ایام عیدین خیرو عافیت سے گزرے۔ انہوں نے اٹک پولیس کے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی فیملی سے دور رہ کر بھی اپنی اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More