صدر مملکت آصف علی زرداری کی بالو جا قبا میں اپنے والدین اور عزیز و اقارب کے مزار پر حاضری

اے پی پی  |  Apr 10, 2024

شہید بے نظیرآباد ۔10اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بالو جا قبا میں اپنے والدین اور عزیز و اقارب کے مزار پر حاضری دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے والدین اور عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کئے ۔صدر مملکت کے ہمراہ سندھ کے صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری بھی تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More