سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں میں ادا کی

اے پی پی  |  Apr 10, 2024

لاہور۔10اپریل (اے پی پی):سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصور میں ادا کی ،عید الفطر پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کاتہوار مناتے ہوئے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ماہ مقدس رمضان کی برکتوں کے بعد عید الفطر سے نوازا ۔ دعا ہے کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہیں جنہوں نے ملک کے امن و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات الہٰی سے ہماری زندگی میں صبر، قناعت اور دوسروں کے احساس کا جو جذبہ پیدا ہوا ہے، عیدالفطر اس کے عملی اظہار کا ایک موقع ہے، اپنے اردگرد ضرورت مندوں، محتاجوں، یتیموں اور ناداروں کے ساتھ صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں انہوں نے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More