وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ کو عید الفطر کی مبارکباد

اے پی پی  |  Apr 10, 2024

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرماں روا عزت مآب حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا۔ وزیرِ اعظم نے انہیں اور بحرین کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بحرین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے بحرین کے بادشاہ کے 2014 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More