سعودی عرب،الحرمین ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ

اے پی پی  |  Apr 04, 2024

مکہ مکرمہ ۔4اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں عالم اسلام کے مقدس شہروں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان آمد ورفت کے لیے الحرمین ٹرین استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق الحرمین ریلوے کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران ہزاروں زائرین کو سفری سہولت حاصل ہورہی ہے،گزشتہ برس کے ماہ مبارک کے مقابلے میں اس سال یہ ٹرین استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

الحرمین الشریفین کو جوڑنے والی لاجسٹک سروس کے مرکزی سٹیشنز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہیں جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ میں بھی ذیلی سٹیشنز موجود ہیں۔الحرمین ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی 450 کلو میٹر کی مسافت محض 2 گھنٹے میں طے کی جاتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی اس ٹرین کی رفتا 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

سعودی وزارت نقل و حمل کے پروگرام کے تحت رواں برس ماہ رمضان کے دوران الحرمین ٹرین کے ذریعے 1.3 ملین مسافروں کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ آمد ورفت کی سہولت فراہم کی جائے گی،پروگرام کے تحت اس سال ٹرینوں کی تعداد میں بھی 9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More