وزارت اطلاعات و نشریات نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا ، نوٹیفیکیشن جاری

اے پی پی  |  Apr 03, 2024

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

بدھ کو وزارت اطلاعات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک کی تقرری صرف اعزازی بنیادوں پر ہوگی اور وہ کسی بھی قسم کی مراعات حاصل نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More