سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چینی سفارتخانہ کا دورہ ،دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا

اے پی پی  |  Apr 03, 2024

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔بدھ کو چینی سفارتخانہ کے دورہ کے موقع پر انہوں نےدہشت گرد حملے میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھے گا، دہشت گردوں کو سخت سزا ئیں دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More