نائیجیریا ، مسلح افراد کا مسجد پر حملہ ، ایک ہلاک ،متعدد اغوا

اے پی پی  |  Apr 03, 2024

ابوجا ۔3اپریل (اے پی پی):نائیجیریا کے صوبےزمفارا میں مسجد پر مسلح افراد کے حملےکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کل رات صوبہ زمفارا کے دارالحکومت گاساو کی مسجد میں جماعت پر حملہ کر دیا ۔حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔صوبہ زامفاراکے پولیس ترجمان محمد شیخو نے حملے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More