وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے قزاخستان کے سفیریرزان کستافین کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

راولپنڈی ۔2اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے قزاخستان کے سفیریرزان کستافین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قزاخستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قزاخستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔

معزز مہمان نے تعاون کے موجودہ دائرہ کاراور پیمانے کوتسلیم کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں وسعت اور مزید تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More