متحدہ عرب امارات ، سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتہ جاری رہیں گی

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

ابوظہبی ۔1اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتےتک جاری رہیں گی۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر 8 اپریل سے شروع ہوں گی جس کے بعد دفاتر 15 اپریل کو کھلیں گے۔

فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More