سبز ماحول میں زندگی گزارنا بینائی اور ہڈیوں کے کمزور ہونے کے امکانات کم کرتا ہے،چینی ماہرین صحت

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

بیجنگ۔1اپریل (اے پی پی):سبز ماحول میں زندگی گزارنا بینائی کی کمزوری کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی تکلیف سے بچا تاہے، چین کی سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ سبزہ زار میں رہتے ہیں ان کی ہڈیوں کی کثافت زیادہ ہوتی ہے اور ان کے ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

چار لاکھ برطانوی شہریوں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جو سبز ماحول میں زندگی گزار رہے تھے ان کی ہڈیوں کی مضبوطی زیادہ تھی اور معائنے کے دوران ان میں آسٹروپوروسیس کے امکانات بھی 5 فیصد کم تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More