ججز کے خط پر انکوائری کمیشن تشکیل، سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی سربراہ نامزد

اردو نیوز  |  Mar 30, 2024

سپریم کورٹ کے ‏سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ججز انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

سنیچر کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے انکوائری کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More