رانامشہود احمد خان نے بطور چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):رانامشہود احمد خان نے بطور چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ رانامشہود احمد خان نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے جو ذمداری سو نپی ہے اس کے لیے انتھک محنت کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ رانا مشہود احمد خان کو چارج سنبھالنے کے بعد پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور دیگر فنی مہارتوں سے لیس کریں گے اور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کےتحت مزید قرضہ جات کی تقسیم یعنی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More