امریکا کی شامی حکام پرنئی ویزا پابندیاں عائد

اے پی پی  |  Mar 30, 2024

واشنگٹن ۔30مارچ (اے پی پی):امریکا نے شام کے حکام پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے شام کے موجودہ اور سابق حکومتی حکام سمیت دیگر کئی افراد پر امریکی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ پابندیاں ان حکومتی عہدیداروں کے لیے ہیں جو شام کے عوام پر جبر کے ذمہ دار ہیں۔ جبر کے ذمہ داروں کا تعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پرتشدد واقعات کرنے سے ہے۔ اس لیے ان پر ویزا پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More