قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا

اے پی پی  |  Mar 29, 2024

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں جاری کیے گئے کارڈ کو ویلڈ قرار دیا گیا ہے۔

پریس گیلری میں اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گئے کارڈ پر ہو گا۔پریس گیلری کی کوریج کرنے والے تمام صحافی حضرات پریس گیلری میں داخلے کے دوران دشواری سے بچنے کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گئے کارڈ کو ہمراہ رکھیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More