امارات ہلال احمر نے صوبہ سندھ میں 4,500 افطار کھانے تقسیم کئے

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):امارات ہلال احمر نے صوبہ سندھ میں 4,500 افطار کھانے تقسیم کئے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق امارت ہلال احمر کے رمضان 2024 پروگرام کے تحت پاکستان کے صوبہ سندھ میں افطاری کی تقسیم جاری ہے۔

امارت ہلال احمر نے پاکستان میں اپنے دفتر کے ذریعے رمضان منصوبے کے تحت صوبہ سندھ میں 4،500 افطار کھانے تقسیم کئے ۔رمضان 2024 پروگرام امارت ہلال احمر کی جانب سے مقدس مہینے کے دوران منعقدہ خیراتی کاموں کا حصہ ہے۔

سندھ کےمقامی لوگوں نے متحدہ عرب امارات اور اس کے انسانی ہمدردی کے ادارے امارت ہلال احمر کے خیراتی اور فلاحی اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More