وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور کیپٹن (ریٹائرڈ ) صفدر اعوان کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 26, 2024

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور کیپٹن (ریٹائرڈ ) صفدر اعوان نے ملاقات کی اور انہیں وزیر تجارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور کیپٹن صفدر اعوان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جام کمال کو بطور وفاقی وزیر تجارت عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا ۔ وزیر تجارت نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کریں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More