پاکستان اور چین بشام میں دہشت گردی کے گھناؤنے فعل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

اے پی پی  |  Mar 26, 2024

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بشام میں دہشت گردی کے گھناؤنے فعل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

پیر کو اپنے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا تاکہ دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل پر اظہار تعزیت کیا جا سکے جس میں ایک پاکستانی ا ور پانچ چینی شہری ہلاک ہو ئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، پاک چین دوستی کے خلاف اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس گھناؤنے فعل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More