وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اے پی پی  |  Mar 26, 2024

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ منگل کو وزارت پٹرولیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پٹرولیم کے شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق کی بنیاد دوستی اور عوامی رابطے ہیں۔ اس موقع پر پٹرولیم کے شعبہ میں شراکت داری مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More