اے این ایف کا منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،640 کلو گرام منشیات برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Mar 26, 2024

راولپنڈی۔26مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 کارروائیوں میں 640 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان گرفتارکر لئے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230 کلوگرام ہیروئن، 220 کلوگرام کرسٹل برآمدکی گئی۔ماشکیل چاغی سے 100 کلوگرام افیون اور 80 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب3ملزمان سے 6.8 کلو گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔کھنہ پُل اسلام آباد سے 602 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔راولپنڈی میں صدر کے قریب دو ملزمان سے 2.5 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More