وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا ٹڈیپ کادورہ ،بریفنگ لی

اے پی پی  |  Mar 25, 2024

کراچی۔ 25 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈیپ) کا دورہ کیا اور پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اس کے کاموں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ٹڈیپ کے چیف ایگزیکٹو محمد زبیر موتی والا نے وفاقی وزیر کو ٹڈیپ کے حوالے سے پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈیپ کے پاس ملک کی برآمدات کو بڑھانے کا مینڈیٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تنظیم اپنے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے برآمدات کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے وزیر تجارت کو طے شدہ مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں اور وفود کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔قبل ازیں وزیر کی آمد پر ٹڈیپ کے چیف ایگزیکٹو اور افسران نے ان کا استقبال کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More