وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 25, 2024

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے پیر کو یہاں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سوشل پروٹیکشن سپیشلسٹ گیلرمو مونٹ اور سینئر پروگرام آفیسر صغیر بخاری سمیت وزارت کے متعلقہ ونگ کے افسران بھی موجود تھے۔

گیئر ٹونسٹول نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گیئر ٹونسٹول نے آئی ایل او کے ساتھ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ڈیسنٹ ورک کنٹری پروگرام، بین الاقوامی لیبر سٹینڈرڈز کی توثیق کے لیے حکومتی ترجیحات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمتوں اور سماجی تحفظ میں پاکستان کا بطور رہنما شمار ہوتا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے بلوچستان میں کارکنوں کو حادثات سے بچائو کیلئے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More