وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سےجاپان کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کی برآمد میں تعاون پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Mar 25, 2024

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سےجاپان کے سفیر متسوہیرو واڈا نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کی برآمد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اس باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More