عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری، چار اپریل کو عدالت میں  پیش کرنے کا حکم 

اردو نیوز  |  Mar 25, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں

پیر کو  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان وکلا کی جانب سے عدالت میں پیشی کے حوالے سے دائر  کی گئی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو حکم دیا کہ چار اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

گذشتہ سماعت پر عدالت نے  وڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کی حاضری کا حکم دیا تھا۔ 

اس سے قبل 12 مارچ کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل حکام کو ویڈیو لنک سسٹم ٹھیک کروا کر حاضری لگوانے کا حکم دیا تھا۔

تاہم جیل حکام کی جانب سے  بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی تھی۔گذشتہ سماعت پر وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔عدالت نے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ  عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں  تھانہ ترنول،تھانہ رمنا،تھانہ سیکرٹریٹ،تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More