پلیٹ فارم’ایکس‘ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

اے پی پی  |  Mar 25, 2024

لاہور۔25مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ’ ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سرکاری وکیل کی استدعا پر عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے لاہور کے صحافی شاکر محمود کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی اے کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،

استدعا ہے کہ درخواست پر بحث کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More