وزیر اعظم کی پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں رہنے والے ہندو برادری کے افراد کو ہولی تہوار کے موقع پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 25, 2024

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں رہنے والے ہندو برادری کے افراد کو رنگوں کے تہوار ہولی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نےہولی تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بطور پاکستانیزہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد ، نسلوں اور ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ہے۔آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں ۔

انہوں نے دعا کی کہ موسم بہار کی آمد ہم سب کے لیے نئی شروعات، امید اور خوشی کا پیام ثابت ہو۔ ہولی منانے والوں کوہولی مبارک ہو ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More