اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 18بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 18بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سکس کے علاقے سے (08) جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سہالا اور لوہی بھیر کے علاقے سے10بھکاریوں کو گرفتار کیا۔

جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More