سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے خلاف اپیلوں پر (آج) پیر 25 مارچ 2024ء کو سماعت کرے گی

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق (آج) پیر 25 مارچ 2024ء کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا چھ رکنی لارجر بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان 6 رکنی لارجر بنچ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More