سپریم کورٹ صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس کیس پر (آج) پیر 25 مارچ 2024ء کو سماعت کرے گی

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس کیس پر (آج) پیر 25 مارچ 2024ء کو سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ از خود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پرمشتمل تین رکنی بنچ کیس پر سماعت کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More