وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد صحت یابی کی دعا

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے اتوار کو ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شاہی خاندان انتہائی قابل احترام ہے اور اسکی بہت زیادہ عزت کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم ان مشکل لمحات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More