راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گینگ گرفتار

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

راولپنڈی۔24مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملنگا ڈکیت گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران ملنگا ڈکیت گینگ کے ارکان عمر، حافظ، سرباز، عدنان اور ناصر کوگرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلز، رکشہ ، موبائل فونز، رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں اور حالیہ کارروائی میں ملزمان سے 2 مہران کاریں 20 موٹر سائیکلز، ایک رکشہ 25 موبائل فونزمسروقہ رقم ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ملزمان کی گرفتاری پر کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More