وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا جائزہ لیا، سعودی وزیر دفاع

اے پی پی  |  Mar 24, 2024

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی): سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا جائزہ لیا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سےوزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور امن و امان کے فروغ کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اپنی پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More