ماسکو میں حملہ، داعش نے مبینہ حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی

اردو نیوز  |  Mar 24, 2024

داعش نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں وہ حملہ آور ہیں جنہوں نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے نزدیک ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ سے 133 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو عسکریت پسند گروپ داعش کے ٹیلیگرام چینل عماق نیوز پر تصویر پوسٹ کی گئی۔

تصویر کے ساتھ سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ حملہ داعش اور ان ملکوں کے درمیان لڑائی کے تناظر میں کیا گیا جو اسلام کے خلاف ہیں۔‘

داعش نے ماسکو میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم روس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس کے پیچھے یوکرین سے منسلک جنگجوؤں کو دیکھ رہا ہے۔

یوکرین کے حکام نے اس حملے سے کسی بھی تعلق کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

روس میں حکام نے سنیچر کو کہا ہے کہ اس حملے کے بعد گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے چار حملہ آور ہیں۔

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے ایک بیان میں کریملن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ’11 افراد کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا، جن میں چار دہشت گرد براہ راست حملے میں ملوث تھے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More