گورنر پنجاب نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا

اے پی پی  |  Mar 23, 2024

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ہفتہ کے روز گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل کی حیثیت سے 16 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کی کاوشوں سے جامعہ نعیمیہ کو ہائر ایجوکیشن اور وزارت تعلیم کی طرف سے ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ حاصل ہوا ہے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بین المذاہب ہم آہنگ اور قومی آہنگی کے لئے فروغ کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More