وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سابق سفارت کار اور سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Mar 23, 2024

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سفارت کار اور سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےمرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہر یار خان ایک منجھے ہوئے سفارت کار تھے۔ انہوں نے پاکستان کے بیرون ملک تعلقات کے فروغ میں احسن کردار ادا کیا،اپنی بطور ہائی کمشنر اور سفیر تعیناتیوں کے دوران انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کی بہترین طریقے سے ترویج کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چئیرمین دونوں مرتبہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں،پاکستان کی سفارت کاری اور کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More