اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Mar 23, 2024

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں درجہ حرارت 39 ، چھور،مٹھی، سکرنڈ 38 ، لسبیلہ اور حیدرآباد میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More