سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اے پی پی  |  Mar 23, 2024

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

25 مارچ 2024 کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت لارجر بنچ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More