محسن نقوی کا سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہارتعزیت

اے پی پی  |  Mar 23, 2024

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More